جیکولین کا مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ایک دو تین پر رقص

مادھوری ڈکشٹ ان دنوں فلم کلنک کی عکسبندی میں مصروف ہیں

جمعہ 1 جون 2018 12:01

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم تیزاب کے گانے ’’ایک دو تین‘‘ پر ڈانس کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے فلم ریس تھری کی تشہیر کے لئے سلمان خان، انیل کپور، ڈیزی شا اور بوبی دیول کے ساتھ ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں شرکت کی، شو میں مادھوری ڈکشٹ بطور جج تھیں-جیکولین فرنینڈس نے شو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم تیزاب کے گانے ایک دو تین پر ڈانس کیا۔ مادھوری ان دنوں فلم کلنک کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :