شاہد کپور کے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں15سال مکمل

جمعہ 1 جون 2018 13:21

ْ ممبئی۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈاداکار شاہد کپور کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں15سال مکمل ہو گئے۔ باھرتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے اپنے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں15سال مکمل ہونے کے موقع کہا کہ جب میں نے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا تومیں اداکار کے معنی سے واقف نہیں تھا لیکن اب میں اپنے استحقاق اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میں ان 15سالوں مین جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر مجھے فخر ہے اور میں اپنے شائقین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کام کو سراہا۔ شاہد کپور ان دنوں ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی میںمصروف ہیں،اس کے علاوہ وہ تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ری میک میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :