نگارگوا میں پر تشدد مظاہرے میں 15 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

جمعہ 1 جون 2018 13:27

مناگوا۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) نگارگوا میں صدر ڈینیل ایرٹیگا کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے جاری احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد میں 15 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ وسطی امریکی ملک کے کیتھولک بشپ کی ایپسکوپل تنظیم نے اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے " منظم جارحیت" قرار دیا ہے۔ تنظیم نے حکومت کے ساتھ طے شدہ مذاکرات کو ملتوی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولس کے مطابق نکاراگوا میں یوم مادران' کے موقع پر حکومت کی حمایت میں مسلح گروپوں نے ریلی نکالنے والے مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس سے 15 افراد ہلاک ہو گئے اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یہ ریلی ایک ماہ سے جاری احتجاج میں مارے گئے بچوں کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔ یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کو ہونے والے اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے صدر ارٹیگا سے 2021 میں ہونے والے انتخابات کو جلد کرانے کی اپیل کی ہے۔ واضح ر ہے کہ 72 سالہ ارٹیگا 2016 میں تیسری بار صدر منتخب ہوئے تھے۔