امریکی وزیرخارجہ اور شمالی کوریا کے افسروں کے مابین بات چیت مکمل

جمعہ 1 جون 2018 13:27

واشنگٹن۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کے درمیان مجوزہ سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں شمالی کوریائی افسروں کے ساتھ ہونے والی گفتگو مثبت رہی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران دونوں ممالک اپنے رہنمائوں کے درمیان سربراہ کانفرنس کی تیاریوں میں مشغول ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کافی انتظار کے بعد ہونے والی اس کانفرنس سے قبل پومپیو اور شمالی کوریا کے اعلی افسر کم یونگ چول کیدرمیان نیویارک میں دو دنوں تک چلنے والی بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ واضح رہیکہ تقریبا ایک ہفتہ پہلے قبل ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ 12 جون کو سنگا پور میں ہونے والی اپنی مجوزہ ملاقات رد کرنے کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعدکانفرنس کے انعقاد کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :