برطانیہ کے بین الاقوامی ادارہ آکسفیم کے زیراہتمام ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے کی مہم 4جون سے شروع ہوگی

جمعہ 1 جون 2018 13:30

اسلام آباد ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) برطانیہ کے بین الاقوامی ادارہ آکسفیم کے زیراہتمام ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے کی مہم 4جون سے شروع ہوگی۔یہ مہم پاکستان سمیت دنیاء بھر میں منائی جارہی ہے جو 5روز تک جاری رہیگی۔مہم کا عنوان ’’پلاسٹک کی آلودگی کوشکست‘‘ رکھا گیاہے۔

(جاری ہے)

دنیاء کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں پلاسٹک کی آلودگی میں اضافہ ہواہے اوراس سے سمندری حیات اورماحولیات کیلئے سنگین خطرات پیدا ہوئے ہیں۔ماہرین کے مطابق پلاسٹک سے بنی مصنوعات کو ختم ہونے میں سینکڑوں برس لگتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سٹوروں میں استعمال ہونے والا پلاسٹک (شاپنگ پیگز) 100برس اورپلاسٹک سے بنی مصنوعات کو مکمل طورپرختم ہونے میں 500سے لیکر 600سال کا عرصہ لگتاہے۔

متعلقہ عنوان :