�کستانی طلباء نے امریکی روتجر یو نیورسٹی کا دس لاکھ ڈالرز مالیتی پروقار ہلٹ انعام جیت لیا

جمعہ 1 جون 2018 13:50

نیو جرسی ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) 4 پاکستانی طلباء نے امریکی ریاست نیوجرسی کی روتجر یو نیورسٹی کا دس لاکھ ڈالرز مالیتی پروقار ہلٹ انعام جیت لیا جو کہ انہیں روشنی رائیڈز نامی ای رکشاء سروس میں جدت لانے اور تنوع پیداکرنے کے سخت مقابلہ کے بعد ملا ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق گیا فاروقی ، ہانا لاکھانی ، حسن عثمانی اور منیب میاں کو انعامی ایوارڈ سابق امریکی صڈر بل کلنٹن نے پیش کیا ۔

(جاری ہے)

روشنی رائیڈز ای رکشا سروس ہے جو کہ دنیا بھر میں عارضی کیمپوں میں رہنے والے مہاجرین کی ٹرانپورٹیشن کے مسائل کا حل چاہتی ہے اور اس ضمن میں ہلٹ فائونڈیشن سماجی چیلنجزپر قابو پانے کے لئے جدت اور تنوع مبنی حل پر بھرپور توجہ دیتی ہے ۔ اور دنیا بھر سے طلباء و طالبات جدت اور تنوع کی تلاش کے کے اس مقابلہ میں حصہ لیتے ہیں دریں اچناء مقابلہ جیتنے والے چاروں پاکستانی طلباء نے فیس بک پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے دوستوں اوراہل خانہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :