فلم ’’کاروان‘‘اور ’’پھنے خان‘‘ کا 3 اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

جمعہ 1 جون 2018 14:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم ’’کاروان‘‘اور ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کا 3 اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرفان خان کی فلم ’’کاروان‘‘اور ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کا 3 اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا، فلم ’’پھنے خان‘‘ پہلے طے شدہ شیڈول کے مطابق 15جون کو ریلیز ہونی تھی لیکن فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ٹکرائو سے بچنے کے لئے فلم اب 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ فلم ’’کاروان‘‘ پہلی10اگست کو ریلیز ہونی تھی جو اب 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :