ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے پر مبارک باد

پاکستان میں جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے،دو جمہوری حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا بڑی کامیابی ہے ،جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے، سلیم مانڈوی والا کا بیان

جمعہ 1 جون 2018 14:52

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی  تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری حکومت کی مدت پوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے،دو جمہوری حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا بڑی کامیابی ہے ،جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،سیاسی جماعتیں جمہوری نظام سے بہت کچھ سیکھ رہی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام مضبوط ہوگا ،جمہوریت عوام کی رائے کے احترام کا نام ہے ۔ انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں کو عوامی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیئے امید ہے پاکستان میں جمہوری نظام کامیابی سے آگے بڑھے گا

متعلقہ عنوان :