بلآخر فتح حق اور سچ کی ہوتی ہے،پی ٹی آئی جو کام خود نہیں کر سکتی وہ عدالتوں سے کروانا چاہتی ہے، احسن اقبال کا ٹویٹ

جمعہ 1 جون 2018 14:52

بلآخر فتح حق اور سچ کی ہوتی ہے،پی ٹی آئی  جو کام خود نہیں کر سکتی وہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی بلآخر فتح ہوتی ہے،پی ٹی آئی جو کام طاقت سے خود نہیں کر سکتی وہ عدالتوں سے کروانا چاہتی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خواجہ آصف کی تاحیات ناہلی ختم ہونے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی بلاخر فتح ہوتی ہی! پی ٹی آئی جو کام طاقت سے خود نہیں کر سکتی وہ چاہتی ہے کہ عدالتیں اس کے لئے وہ کام کردیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔