لاوس کے صدرِ سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات

جمعہ 1 جون 2018 16:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے لاوس صدر بونیاگ ووراچِت سے بیجنگ میں ملاقات کی،جس میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اور لاوس ہمسایہ دوست ممالک ہیں،اس وقت چین اور لاوس کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔گزشتہ روز چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے لاوس صدر بونیاگ ووراچِت سے بیجنگ میں ملاقات کی،جس میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اور لاوس ہمسایہ دوست ممالک ہیں،اس وقت چین اور لاوس کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین لاوس کے ساتھ باہمی احترام اور حمایت کی بنیاد پر دونوں پارٹیوں اور ممالک کی دوستی کے فروغ اور چین لاوس ہم نصیب معاشرے کے قیام کیلئے کوشش کرے گا۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین لاوس کیساتھ نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات ،زراعت، تعلیم،،سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔لائو س کے صدر نے کہا کہ لاوس اور چین ہمہ گیر تزویراتی شراکت دار ہیں،لاوس کے لیے چین کی ترقی قابلِ رشک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لاوس کی سماجی و معاشی ترقی کیلئًے چین کی جانب سے طویل عرصے سے جاری پر خلوص امداد و حمایت پر چین کے مشکور ہیں۔لاوس اچھی ہمسائیگی ، دوستی ، اور اچھی شراکت دار ی کو نبھاتے ہوئے بنیادی تنصیبات، زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو آگے بڑھائے گا۔

متعلقہ عنوان :