آئی سی سی کی جانب سے کیرئیر کے آخری انٹرنیشنل میچ میں شاہد آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش

جمعہ 1 جون 2018 18:02

آئی سی سی کی جانب سے کیرئیر کے آخری انٹرنیشنل میچ میں شاہد آفریدی کو ..
لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کو ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ میں کھلاڑیوں کی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے شاہد آفریدی کو ان کے کیئرئر کا آخری انٹر نیشنل میچ دیا گیا جبکہ انہیں اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دینے کا بھی اعزاز دیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کیلئے دعوت دی اور اس کے بعد جب ورلڈ الیون کی ٹیم فیلڈنگ کیلئے میدان میں اتری تو تمام کھلاڑی لائن بنا کر کھڑے ہوئے گئے اور شاہد آفرید ی جب پویلین سے میدان میں داخل ہوئے تو تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا گیا جبکہ اس موقع پر پویلین میں موجود افراد نے بھی کھڑے ہو کر شاہد آفریدی کا استقبال کیا ، شاہد آفریدی نے شاندار استقبال پر اپنی ٹوپی اتار کر شکریہ اداکیا۔