بی جے پی کی شکست دراصل کسانوں اور غریبوں کی فتح ہے، اکھلیش یادو

یہ نتائج بی جے پی کے لئے الارم اور ملکی سیاست کا ٹرینڈ سیٹ بتا رہے ہیں،صدر سماج وادی پارٹی

جمعہ 1 جون 2018 18:30

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کی شکست دراصل کسانوں اور غریبوں کی فتح ہے،یہ نتائج ملکی سیاست کا ٹرینڈ سیٹ بتا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے کیرانہ لوک سبھا اور نور پر اسمبلی سیٹ پر کامیابی کو مرکز اور ریاستی حکومت کیخلاف ووٹ قراردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتخابی نتائج آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومتوں کیخلاف عوام نے ووٹ دیا۔ بی جے پی کی شکست دراصل کسانوں اور غریبوں کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج ملک کی سیاست کیلئے بڑا پیغام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی قومی سطح پر دیگر جماعتوں کی طرف سے اتحاد قائم کرنے کی کوشش میں تعاون دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں بی جے پی کا صفایا ہوجائیگا۔ عوام لفظوں کی جال میں پھنسنے والے نہیں ۔ ترقی کی جملہ بازیاں کیرانہ میں بی جے پی کے وقار کو نہیں بچاسکی۔

متعلقہ عنوان :