پہلی بار سعودی شہزادی عربی فیشن میگزین ووگ کے سرورق پر

شہزادی دستانے پہنے ہوئے سفید رنگ کے عبائے میں جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں،سوشل میڈیا پر تنقید

جمعہ جون 18:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) گزشتہ 2 سال سے تیزی سے تبدیل ہوتے اسلامی ملک سعودی عرب میں پہلی بار ایک شہزادی معروف فیشن میگزین ووگ کے عربی شمارے کی سرورق کی زینت بنی ہیں۔سابق بادشاہ عبداللہ کی بیٹی اور 3 بچوں کی والدہ حیفا بنت عبداللہ السعود کی تصویر کو ووگ عربی کے شمارے کی زینت ایک ایسے وقت میں بنایا گیا ہے، جب کہ رواں ماہ سعودی عرب میں خواتین پہلی بار ڈرائیونگ کرتی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فیشن میگزین کے سرورق پر شائع کی گئی سعودی شہزادی کی تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں 1980 کی دہائی کی مرسڈیز 450 ایس ایل کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہزادی کو لیدر کے دستانے پہنے ہوئے ہیں اور وہ سفید رنگ کے عبائے میں جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔تاہم دوسری جانب فیشن میگزین کے سرورق پر عام خاتون یا ماڈل کے بجائے سعودی شہزادی کی تصویر شائع کرنے پر لوگوں نے تنقید بھی کی۔

متعلقہ عنوان :