سٹیٹ بنک کا ڈسکائونٹ ریٹ کی شرح سود میں پچاس پوانٹس اضافہ نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے‘پیاف

مارک اپ کی شرح میں اضافہ سے معاشی مسائل زیادہ ہونگے اور نہ صرف مقامی سرمایہ کاری کم گی بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی متزلزل ہو گا ، حکومت معیشت سے متعکقہ بینکنگ پالیسوں پر نظرثانی کرے ‘عرفان اقبال شیخ، تنویر احمد صوفی ، شاہزیب اکرم

جمعہ جون 18:54

سٹیٹ بنک کا ڈسکائونٹ ریٹ کی شرح سود میں پچاس پوانٹس اضافہ نئی سرمایہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف ) نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں پچاس بیس پوائنٹ اضافہ نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے،یہ اضافہ انڈسٹریل سیکٹر اور معیشت کے لیے حقیقی معنوں میں فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکے گا،شرح سود صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے بنیادی حثییت رکھتا ہے اور اس سے پیداواری لاگت پر براہ راست اثر پڑھتاہے، ڈسکائونٹ ریٹ کی شرح کو پچھلے تین سالوں میں تاریخ کی کم تر ین سطح پر لانا حکومت کی ایک بڑی کامیابی تھی جسے کاروباری برادری بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،موجودہ حالات میں کاروباری برادری کو سستے قرضوںکی اشد ضرورت ہے، مارک اپ کی شرح میں اضافہ سے معاشی مسائل زیادہ ہونگے اور نہ صرف مقامی سرمایہ کاری کم گی بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی متزلزل ہو گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ شرح سود میں اضافے سے بینکوں کے ڈیپازٹ میں تو اضافہ ہو رہا ہے لیکن اسکے باعث صنعتی ترقی میں کمی واقع ہو گی کیونکہ شرح سود میں اضافہ سے صنعتی ترقی میں کمی واقع ہو گی۔ پاکستان میں بلند شرح سود اور عالمی معاشی حالات میں ابتری کے باعث پاکستانی برآمدات اور درآمدات بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ معیشت سے متلقتہ بینکنگ پالیسوں پر نظرثانی کریں اور نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں۔انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں کمی کا صحیح فائدہ حاصل کرنے کے لیے توانائی کا بحران اور دیگر مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی تو مارک اپ ریٹ میںاضافہ سے معیشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ معاشی مشکلات بڑھتی رئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی پچھلی جاری کردہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو کم سے کم سطح پر لانا خوش آنیدہ بات تھی۔ صنعتی شعبے جو بحران کا شکار ہیں شرح سود میں اضافہ اس کی بحالی میں مددگاد ثابت نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :