بلوچستان میں نگراں وزیراعلی بارے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی

جمعہ جون 18:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بلوچستان میں نگراں وزیراعلی کے بارے میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ،اگر 3جون تک نگراں وزیراعلی پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو میر عبدالقدوس بزنجو اور رحیم زیارتوال کی جانب سے 3,،3نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے اور اگر پارلیمانی کمیٹی نے کوئی فیصلہ نہ کرسکا تو آخری فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا ،جمعہ کے روز بھی مشاورت کا سلسلہ جاری تھا ،ذمہ دار ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔