دوبئی: چینی باشندوں کو چوری کے الزام سے بری کر دیا گیا

بے روزگار چینی باشندوں پر ایک گھر سے قیمتی سامان چُرانے کا الزام تھا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 جون 2018 18:19

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جُون 2018ء) مقامی عدالت نے دو بے روزگار چینی افراد کو ایک گھر میں گھُس کر ایک لاکھ تہتر ہزار اماراتی درہم مالیت کا قیمتی سامان چُرانے کے الزام سے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کمپنی میں مینجر کے عہدے پر تعینات جنوبی کوریا کی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اور اُس کے گھر والے 2015ء کی گرمیوں کے دوران چھُٹیاں منانے گئے ہوئے تھے۔

جب وہ واپس دُبئی کے پورٹ سعید میں واقع اپنے گھر لوٹے تو اُنہیں پتا چلا کہ اُن کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ خاتون کے مطابق اُسے محسوس کیا کہ اُس کی وہ جیولری غائب ہے جسے اُس نے لکڑی کی ایک الماری میں چھُپا رکھا تھا اور اس پر کپڑے وغیرہ رکھ دیئے تھے۔ پولیس نے اپنی تفتیش کے دوران دو بے روزگار چینی باشندوں کو اس واردات کا مُلزم ٹھہرایا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی عدالت نے ملزمان کو ناکافی ثبوت کی بناء پر مقدمے سے بری کر دیا۔ جبکہ ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اس واردات کے بعد ہم نے جائے واردات کا مشاہدہ کیا تھا جس سے پتا لگا کہ ملزمان ایک سائیڈ پول سے گھر کے اندر داخل ہوئے تھے۔ چوروں نے دروازہ توڑا اور پہلی منزل پر چڑھ گئے جہاں اُنہوں نے بیڈروم میں رکھے قیمتی زیورات چُرا لئے۔ ہم نے چینی ملزمان کو اسی نوعیت کی ایک اور واردات میں ملوث ہونے کی بناء پر گرفتار کیا تھا۔ تاہم پریزائیڈنگ جج نے عُرفان عمر نے ملزمان کی بریت کا حُکم جاری کر دیا۔ مُدعی کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :