کمشنر سکھر ڈویژن کی زیر صدارت ملٹری روڈ پر جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

جمعہ 1 جون 2018 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے ملٹری روڈ پر جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کیلئے کیمپ آفس کمشنر ہائوس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ، پراونشل ہائی ویز، ٹریفک سارجنٹ، ریزیڈنٹ انجنیئرٹریفک سگنلز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ لب مہران سے شکارپور پھاٹک تک روڈ کی بحالی کے کام کا کل تخمینہ 235.081ملین ہے جن میں سے 31ملین رلیز ہوئے جو کہ 100فیصد خرچ ہوچکے ہیں، جبکہ ٹریفک سگنلز کی اپگریڈیشن کیلئے 143.220ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ ٹریفک کی آمدورفت کا عملی مشاہدہ کرتے ہوئے ٹریفک سگنلز اور یوٹرن ڈوائیڈرز لگانے کیلئے ٹریفک انجنیئرنگ کی مدد سے فزیکل پلان اور ڈزائن کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات مل سکیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں میئر سکھر، ضلعی انتظامیہ، رجسٹرار ہائی کورٹ اور ٹریفک سارجنٹ سے آراء لئے جائیں تاکہ عملی کام ہوسکے اور ٹریفک پولیس کے کام میں آسانی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز آپس میں کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ سٹی پوائنٹ سے لیکر سیون الیون تک ٹریفک فلو بہت زیادہ ہے اور لوگوں کو تکلیف کا سامنہ ہے جسکے لیئے جامع پلاننگ کے ذریعے ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائیگا۔ کمشنر سکھر نے ریزیڈنٹ انجنیئر ٹریفک سگنلز ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کہ ملٹری روڈ پر لین مارکنگ کرتے ہوئے سائن بورڈس لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو سفری سہولیات میں آسانی ہوسکے اور ٹریفک قوانین پر بھی عملدرآمد ہوسکے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :