پسنی سمیت مکران بھرمیں گرمی کی شدت برقرار

جمعہ 1 جون 2018 21:13

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پسنی سمیت مکران بھر میں گرمی کی شدت برقرار، بجلی کی آنکھ مچولی سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا۔الیکٹرک سے چلنے والے کاروبار بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے متاثر۔ مکران کے ساحلی شہر پسنی، گوادر،جیوانی، اورماڑہ اور ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر تربت میں گرمی کی شدت کئی روز سے برقرار ہے۔

(جاری ہے)

شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ جبکہ گرمی کی وجہ سے برف کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہوکے رہ گئی۔ مکران کے گرم علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے گرمی کی لہر برقرار ہے۔تربت میں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ ساحلی علاقوں میں حبس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :