شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر فتح محمد برفت کا ایس او ایس چلڈرن ولیج جامشورو کا دورہ

جمعہ 1 جون 2018 21:13

حیدرآبادیکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے ایس او ایس چلڈرن ولیج جامشورو کا دورہ کیا، اس موقع پر وائس چانسلر اور چلڈرینس ولیج انتظامیا کے درمیان تفصیلی میٹنگ بھی ہوئی، جس میں وائس چانسلر کو بچوں کے تعداد، ان کی تعلیم، تربیت، کھانے پینے، رہائش اور علاج وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات دی گئی ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ یہ سب بچے ہمارے اپنے ہیں، اور ہم سب ان کے وارث ہیں، بچے قدرت کا حسین تحفہ ہوتے ہیں، سب بچے ایک جتنی حیثیت اور اہمیت رکھتے ہیں، ان کے حقوق بھی ایک جیسے ہی ہیں۔ بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، بہتر تعلیم و تربیت کا ماحول مہیا کر کے ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ سندھ ٹھٹھہ کیمپس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نغمہ منگریو،ڈائریکٹر فنانس محمد معشوق صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیگس ڈاکٹر سمیرا عمرانی، وائس چانسلر کے ایڈوائیزر برائے ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر امیر علی ابڑو،وائس چانسلر کے ایگزیکیوٹو سیکریٹری عبدالحفیظ ابڑو، ڈاکٹر اربیلا آغا و دیگر بھی موجو د تھے۔

میٹنگ کے بعد وائس چانسلر نے انتظامیا کے ساتھ چلڈرینس ولیج کا دورہ کیا، جہاں پر ان کو بچوں کے رہائشی کمرے دکھائے گئے اور بچوں کی نگہداشت کے لیئے مقرر مائوں کا تعارف کرایا گیا اور وائس چانسلر کو بتایا گیا کہ یہاں پر بچوں کو بلکل ہی گھر جیسا ماحول مہیا کیا جا رہا ہے ، ہر دس بچوں کی نگہداشت کے لیے ایک ماں مقرر کی ہوئی ہے، جو بلکل اپنی اولاد کی طرحہ ان کا خیال رکھتی

متعلقہ عنوان :