آئی ٹین فور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے خاتون سے غیر ملکی کرنسی، پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈ، موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا

جمعہ 1 جون 2018 21:15

اسلام آباد ?(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) آئی ٹین فور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے خاتون سے غیر ملکی کرنسی، پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈ، موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوزیہ زیدی نامی خاتون نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے آئی ٹین فور میں مجھ سے پرس چھین لیا جس میں ملکی وغیر ملکی کرنسی، پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈ، موبائل فون اور دیگر دستاویزات تھیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :