ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے ہیئر ڈریسرز کے ریٹ فکس کرادیئے

جمعہ 1 جون 2018 21:21

کوہاٹ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرصاحبزادہ سمیع اللہ نے باربر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ مذاکرات کرکے ہیئر کٹنگ کی کیٹیگری اے، بی اور سی کے نرخ کم کرکے نئے ریٹس فکس کرادئیے ۔اس موقع پر تحصیلدار ظفر اقبال کے علاوہ ہیئر ڈریسراینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن کوہاٹ کے صدر اور سیکرٹری کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

مذاکرات کے بعد جاری نرخنامے کے مطابق کیٹیگری" سی" کی کٹنگ میں عام ہیئر کٹ 70 روپے جبکہ شیواور سادہ خط داڑھی کے نرخ50،50 روپے مقرر کیے گے ہیں۔ کیٹیگری" بی" کی کٹنگ میںعام ہیئر کٹ100 روپے جبکہ شیو اور سادہ خط داڑھی کے نرخ 60،60روپے مقررکیے گے ہیں۔اسی طرح کیٹیگری "اے -"کی کٹنگ میں عام ہیئر کٹ کے نرخ 120 جبکہ شیو اور سادہ خط داڑھی کے نرخ 80،80روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے مقرر کردہ ریٹس پر آج یکم جون سے عملدرآمد شروع کردیا گیاہے۔اس موقع پر سمیع اللہ کا کہنا تھاکہ باربر ایسوسی ایشن نئے نرخنامے پر سختی سے عمل کرے بصورت دیگر خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ان کاکہنا تھاکہ ضلع انتظامیہ کوہاٹ مختلف شعبہ جات میں کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ نئے او رکم ریٹس مقرر کرکے عوام کو باہم سہولت پہنچائی جائے۔

متعلقہ عنوان :