ایس پی ہیڈ کوارٹر گارڈن ساؤتھ کے لئے دو لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند کا اعلان

جمعہ 1 جون 2018 21:23

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں قائم کئے جانیوالے ایس پی ہیڈکوارٹر گارڈن کے دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انکے ساتھ ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز کے علاوہ ایس ایس پی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی ودیگر سنیئر پولیس افسران بھی تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گارڈن منظور کھٹیان نے آئی جی سندھ اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا اور نئی عمارت کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔

آئی جی سندھ کی آمد پر پولیس کے خصوصی دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ یادگار شہداء پر بھی گئے اور شہدائے سندھ پولیس کے لئے فاتحہ خوانی و خصوصی دعا کی۔آئی جی سندھ نے عمارت کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی اور تعمیراتی امور کے تمام شعبوں کو نہایت عمدگی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر ایس پی ہیڈ کوارٹرگارڈن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دولاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :