حبس بے جاکی پٹیشن میں لڑکی کوخاوندکے ساتھ جانے کی اجازت

جمعہ 1 جون 2018 21:23

ملتان۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے باپ کی جانب سے دائرحبس بے جاء کی پٹیشن میں پیش کی جانیوالی لڑکی کوواپس خاوندکے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔ قبل ازیں وہاڑی کے محمد انورنامی شخص نے موقف اختیاکیاتھاکہ اس کی 15سالہ بیٹی شائستہ بی بی کو اکیڈمی سے واپس آتے ہوئے محمد یوسف نے اپنی بہن کی مدد سے اغواء کرلیا ۔

اوراب حبس بے جامیں رکھا ہواہے ۔

(جاری ہے)

عدالت کے طلب کرنے پرپولیس تھانہ لڈن نے شائستہ بی بی کوپیش کیاجس نے بیان قلمبند کرایاکہ اس نے اپنی مرضی سے محمد یوسف سے شادی کی ہے اورہنسی خوشی زندگی گزاررہی ہے ۔عدالت نے سماعت کے دوران موجودشائستہ بی بی کی نانی اوردادی کی استدعاپرشائستہ بی بی سے ملاقات کی ہدایت کی اوربعدا زملاقات شائستہ بی بی نے بتایاکہ اس کی والدہ فوت ہوچکی ہے اوراب وہ ہنسی خوشی زندگی گزاررہی ہے ۔عدالت نے خاتون کے خاوند کے ساتھ جانے کی ہدایت دے کر فائل داخل دفترکرنے کی ہدایت کرنے کاحکم دیا۔