پیرودہائی پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا

جمعہ 1 جون 2018 21:36

راولپنڈی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) تھانہ پیرودہائی پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔پولیس کے مطابق 22مارچ کو نامعلوم ملزمان نے رقیب خان کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی۔تفتیشی ٹیم نے تکنیکی ذرائع استعمال کر کے 4ملزمان ضیا ء الرحمان فاروقی ، فضل الرحمان ، محمد کبیر اور عباس کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :