ماسکو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش ’’ورلڈ فوڈ‘‘ میں شرکت کی خواہش مند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب

جمعہ 1 جون 2018 22:53

ماسکو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش ’’ورلڈ فوڈ‘‘ میں شرکت ..
کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش ’’ورلڈ فوڈ‘‘ میں شرکت کی خواہش مند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

چارروزہ نمائش میں چاول، تازہ پھلوں،سبزیوں، گوشت، پولٹری، کنفکیشنری،بیکری، مچھلیوں کی مختلف اقسام، ڈیری مصنوعات،چائے، کافی، اورمشروبات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کریں گے۔فروٹ اورسبزیاں برآمدکرنے والی کمپنیوں کیلئے نمائش میں شرکت کی فیس 3لاکھ 65 ہزارجبکہ چاول کے برآمد کنندگان کیلئے شرکت کی فیس 4لاکھ55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے 15جون تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :