پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بلوچ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا ایکٹنگ وائس چانسلر تعینات

جمعہ 1 جون 2018 23:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) گورنر بلوچستان نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بلوچ کو بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا ایکٹنگ وائس چانسلر تعینات کردیا۔ اس ضمن میں مورخہ یکم جون 2018 کو گورنر بلوچستان کی جانب سے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق مورخہ 31مئی 2018 کو سابقہ وائس چانسلربریگیڈیئر (ر) محمد امین کی جانب سے استعفی دینے کے بعد یونیورسٹی کے لئے موصوف کو ایکٹنگ وائس چانسلر کے منصب پر باقائدہ تعینات کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ظہور بلوچ نے بی یو ای ٹی خضدار سے بیچلر آف انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کرکے اسی یونیورسٹی میں بطور لیکچرار خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے فرانس سے ماسٹرز اور ڈاکٹریکٹ یعنی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے اسی یونیورسٹی میں پروفیسر کی منصب پر خدمات کو جاری رکھا۔ موصوف اس سے قبل یونیورسٹی میں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ رہ چکے ہیں۔ اس وقت یونیورسٹی میں سن 2014سے بطور پرو وائس چانسلر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔