قلات و خالق آباد کے عوام میر خالد خان کو سیاست سے ریٹائرڈ ہونے نہیں دیں گے،میرعبدالصمد عمرانی

جمعہ 1 جون 2018 23:42

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) ممتاز قبائلی رہنماء سردارزادہ میرعبدالصمد عمرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محسن قلات و خالق آباد مخلص عوامی خدمت گار سابقہ رکن اسمبلی میر خالد خان لانگو نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا جو اعلان کیا ہے قلات و خالق آباد کے عوام میر خالد خان کو سیاست سے ریٹائرڈ ہونے نہیں دیں گے میر خالد خان نے گزشتہ 05 سال میں جس طرح بلاتفریق تعصب سے پاک عوامی خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے اپنے دور اقتدار میں سکول ‘ ہسپتال ‘ بجلی ‘ روڈ ‘ واٹر سپلائی ‘ ٹیوب ویل ‘ کالجز ‘ کمیونٹی ہالز ‘ فٹ بال ‘ کرکٹ اسٹیڈیمز نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار جیسے جیت سے بہترین کارکردگی کی اس طرح کے مخلص اور ایماندار رہنماء سیاست سے ریٹائر ہو کر قلات و خالق آباد کے عوام کو کس کے سہارے پر چھوڑ دے گا ہم میر خالد خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا یہ فیصلہ واپس لیکر قلات و خالق آباد سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں بصورت دیگر قلات و خالق آباد کے عوام مجبور ہو کر لانگو بولک کوئٹہ میں اس وقت بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے جب تک میر خالد خان الیکشن لڑنے کا اعلان نہ کریں گے ۔