بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈکی پیداواری استعداد میں 6 ہزار ٹن یومیہ کا اضافہ

ہفتہ 2 جون 2018 10:20

بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈکی پیداواری استعداد میں 6 ہزار ٹن یومیہ کا اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کی پیداواری استعداد میں 6 ہزار ٹن یومیہ کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی اعلامیہ کے مطابق بیسٹ وے سیمنٹ کے فاروقیہ پلانٹ میں برائون فیلڈ توسیع منصوبی کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے اور فاروقیہ میں کمپنی کے پلانٹ کی لائن II سے 31 مئی 2018ء کو پیداوار کا آغاز ہوچکا ہے جس سے کمپنی کی یومیہ پیداواری صلاحیتوں میں چھ ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے جو سیمنٹ کی مقامی کھپت کی تکمیل اور برآمدات کے فروغ میں معاون ہو گی۔

متعلقہ عنوان :