شام میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراقی کردار قابل ستائش ہے ، بشار الاسد

ہفتہ 2 جون 2018 10:20

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں عراق کا تعاون قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

الفرات ٹی وی کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں نئے عراقی سفیر سعد محمد رضا سے سفارتی اسناد لیتے وقت کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کے ساتھ تمام شعبوں منجملہ اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔

انھوں نے دونوں ملکوں کے سکیورٹی تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کے حملے موثر ثابت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ عراق کی مشترک کمان نے 25 مئی کو اعلان کیا ہے کہ شام میں عراقی لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر اور دہشت گردوں کے ہتھیاروں کی1 گودام کو نشانہ بنایا ہے۔شام میں عراقی فوج کا اب تک یہ چوتھا حملہ تھا۔

متعلقہ عنوان :