شمالی کوریا کے سربراہ کم جوننگ نے خط بھجوایا ہے، جو ابھی کھولا نہیں، ٹرمپ

امید ہے کہ شمالی کوریا کیساتھ معاملات کامیاب رہیں گے،12جون کو کم سے ملنے سنگاپور جارہاہوں،امریکی صدر

ہفتہ 2 جون 2018 11:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک خط مجھے بھجوایا ہے جو بڑی اچھی اور دلچسپ بات ہے، مگر ابھی یہ خط میں نے کھولا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے 12 جون کو ہونے والی ملاقات کی خود تصدیق کردی۔امریکی صدر کے مطابق وہ شمالی کوریا کے رہنما سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کرنے جارہے ہیں۔اوول آفس میں شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ان کے دست راست سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ شمالی کوریا کیساتھ معاملات کامیاب رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :