’’دو روزہ زرعی نمائش2018ء‘‘ کا آغاز 23 جون 2018ء ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو گا

ہفتہ 2 جون 2018 13:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر انتظام ’’دو روزہ زرعی نمائش2018ء‘‘ کا آغاز 23 جون 2018ء کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نجف عباس نیریڈیو پاکستان سے گفتگو میں کہا ہے کہ نمائش کا نعقاد صوبہ پنجاب کے کاشتکاروں، پراسیسرز اور برآمد کنندگان کے باہمی رابطوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نمائش کے انعقاد سے بین الاقوامی شراکت دار بھی پاکستانی مارکیٹ سے مستفید ہو سکیں گے ۔ نجف عباس نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نمائش میں شرکت کرنے والے مقامی اور غیر وفود کو ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :