شمالی کوریا کو نواز نے میں جلدبازی نہ کی جائے، جاپان

ہفتہ 2 جون 2018 14:03

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جاپانی وزیردفاع اتسونوری انودیرا نے شمالی کوریا کے معاملے میں جلدی کرنے سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں شمالی کوریا کے رویے کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری نہیں کہ صرف مذاکرات کی حامی بھرنے پر اس کمیونسٹ ریاست کو نواز دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس ملک پر اقتصادی دباؤ بھی برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :