کویت میں امریکا کے 84 فوجی نورو و ائرس میں مبتلا

ہفتہ 2 جون 2018 14:04

کویت میں امریکا کے 84 فوجی نورو و ائرس میں مبتلا
کویت سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) امریکا کے 84 فوجیوں کو ’’نورو وائرس‘‘ میں مبتلا پائے جانے پر قرنطینہ پہنچا دیا گیا۔ ان دنوں کویت میں موجود امریکی فوجیوں میں نورو وائرس پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج کی مرکزی کمانڈر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے جملہ تدابیر بروئے کار لا رہی ہے۔ سب سے پہلے یہ بیماری ’’عریفجان ‘‘ اور ’’بوھرینج‘‘ فوجی کیمپوں میں سامنے آئی تھی۔ اب تک 84امریکی فوجی اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ یہ وائرس متعد ی ہے۔ نظام ہضم پر حملہ آور ہوتا ہے۔ قے، اسہال ، پیٹ میں مروڑ اور پورے جسم میں تکان اس کی نمایاں علامات ہیں۔ جسم کا درجہ حرارت بھی معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :