ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے دیہی علاقوںمیں ہیٹ اور سن سٹروک سے بچنے کے لئے آگہی مہم شروع کردی

ہفتہ 2 جون 2018 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے دیہی علاقوںمیں ہیٹ اور سن سٹروک سے بچنے کے لئے آگہی مہم شروع کردی ہے اس سلسلے میں اسلام آباد کے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بی ایچ یوز پر کمیونٹی میں گرمی اور سن سٹروک سے بچنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے آگہی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

معلوماتی سیشنز میں سن سٹروک کے اثرات اور ابتدائی طبی اثرات اور علامات کے بارے میں شہریوں میںشعور اجاگر کیا جارہا ہے۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آبا د ڈاکٹر نجیب درانی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گرمی اور سن سٹروک سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :