شام میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراقی کردار قابل ستائش ہے،بشار الاسد

ہفتہ 2 جون 2018 16:22

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردی کیخلاف مہم میں عراق کا تعاون قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صدر بشار اسد نے دارالحکومت دمشق میں نئے عراقی سفیر سعد محمد رضا سے سفارتی اسناد کی وصولی لیتے ہوئے کہا کہ شام،عراق کیساتھ تمام شعبوں منجملہ اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے،شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کے حملے موثر ثابت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ عراق کی مشترک کمان نے 25 مئی کو اعلان کیا کہ شام میں عراقی لڑاکا طیاروں نے دہشتگردوں کے ہیڈکوارٹر اور دہشتگردوں کے ہتھیاروں کی1 گودام کو نشانہ بنایا ہے۔شام میں عراقی فوج کا اب تک یہ چوتھا حملہ تھا۔

متعلقہ عنوان :