ْاسرائیلی وزیر اعظم کا اہم دورہ یورپ،یورپی یونین کو ایران مخالف سخت موقف پر مائل کریں گے

ہفتہ 2 جون 2018 20:17

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو 4 جون سے یورپ کا اہم دورہ کریں گے، یورپی ممالک کو ایران کے حوالے سے موقف سخت اختیار کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پیر چار جون سے اپنے دورہ یورپ کا آغاز کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دورے میں وہ یورپی ممالک کو ایران کے حوالے سے موقف سخت اختیار کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے اخراج اور یورپی ممالک کا اس ڈیل کو تحفظ دینے کا معاملہ نیتن یاہو کے اس دورے میں کلیدی نوعیت کا حامل ہو گا۔ نیتن یاہو سن 2015 میں طے پانے والے ایرانی جوہری معاہدے کے سخت ناقد ہیں، جب کہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس اس معاہدے کے دستخط کنندہ ممالک میں شامل ہیں۔