صیہونی افواج نے بربریت کی ایک اور داستان رقم کر دی
جواں سال نرس کو گولیاں مار کر شہید کر دیا،معصوم 22 سالہ رزان اشرف النجار زخمی فلسطینیوں کی مرہم پٹی میں مصروف تھی
ہفتہ 2 جون 2018 20:56
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں پیش پیش رہنے والی ایک جواں سال فلسطینی نرس کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ 22 سالہ رازان نجار کو جمعہ کی شام مشرقی خان یونس میں اس وقت تاک کر گولیاں ماری گئیں جب وہ گریٹ ریٹرن مارچ کے زیر اہتمام مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مرہم پٹی میں مصروف تھیں۔ دوسری جانب شہید فلسطینی دوشیزہ کے اہل خانہ اس واقعے پر صدمے سے نڈھال ہیں۔
(جاری ہے)
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں حق واپسی کے لیے نکالے جانے والے مظاہروں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی شہید اور 100 سے زاید مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔
ان تصاویر میں شہیدہ کی ماں کو صدمے سے نڈھال دیکھا جا سکتا ہے جو اپنی بیٹی کے خون آلود کپڑوں کو سینے لگائے صہیونیوں کا ماتم کر رہی ہے۔ ماں کی گریہ زاری کے رقت آمیز مناظر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے شیئر کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعہ کے روز پانچ طبی رضاکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔ ان میں رزان النجار بھی شامل تھیں جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ اشرف القدرہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز مشرقی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 100 سے زاید شہری زخمی ہوئے۔ 40 فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے اور باقی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔تیس مارچ 2018ء سے غزہ میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اب تک 119 فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیپالی کرنسی پر بھارتی علاقے شامل، انڈیا تلملا اٹھا
-
فریج سے 4 نومولود بچے ملنے کا واقعہ، پولیس بھی پریشان
-
رفح پراسرائیلی حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت
-
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی بغیر پرمٹ حج بارے سعودی علما کے بیان کی حمایت
-
غزہ جنگ،امریکی طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
-
امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیدیا
-
امریکا کی حماس سے متعلق قطرکو تنبیہ
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.