پنجاب اور غازی اسپورٹس رمضان روک بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

ہفتہ 2 جون 2018 21:03

راولپنڈی۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پنجاب اور غازی اسپورٹس نے عبدالرزاق آرائیں رمضان المبارک روک بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل مقابلوں میں گارڈ ن فائٹرز اور پولیس کو شکست ہو گئی۔ منی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ کے تیسرے روز لیگ میچوں کے اختتام پر پہلا سیمی فائنل پنجاب اور گارڈن فائٹر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پنجاب نی2-0سے کامیابی سمیٹ کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے امان اللہ نے تین گول اسکور کیے ۔دوسرا سیمی فائنل غازی اسپورٹس اور پولیس کے مابین کھیلا گیا جس میں غازی اسپورٹس نے سخت مقابلے کے بعد2-1سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے عمران ،ارسلان اور اظہر الدین نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ پولیس کا واحد گول خرم نے بنایا ۔سیمی فائنل مقابلوں کے موقع پر حمزہ احمد مہمان خصوصی تھے ،فائنل کے موقع پر ڈاکٹر جنید علی شاہ مہمان خصوصی ہونگے فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ بھی کھیلا جائے گا ۔