اے ایس پی کا اے سی صدر کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ ، اشیاء خورونوش کی چیکنگ کی

آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن میں 68افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی

ہفتہ 2 جون 2018 21:14

ملتان۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) اے ایس پی گلگشت نے اے سی صدر کے ہمراہ سبزی منڈی میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور ریٹ لسٹ چیک کی۔دونوں پولیس افسران نے بعدازاں خریداری کے لیے آئے ہوئے صارفین سے ملاقات کی اور انہیں کسی قسم کے مسئلہ کی صورت میں ذاتی طورپر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اے ایس پی شعیب نے منڈی چوکی انچارج کو سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی طورپرہدایت کی ۔

وہ وقتاً فوقتاً دوران گشت سبزی منڈی کا دورہ کریں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او نے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مقررہ حدود میں رمضان بازاروں کا دورہ کریں اورگراں فروشوں کے خلاف مکمل کاروائی کریں۔دریں اثناء آپریشن ردالفساد کے تحت تھانہ دہلی گیٹ اور تھانہ کپ کے علاقے صرافہ بازار ،مسجدولی محمد کے نزدیکی علاقے اوراندرون حسین آگاہی میں سرچ آپریشن کیاگیا۔اس دوران 75گھروں کی تلاشی لی گئی اور 68افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی تاہم پولیس ذرائع کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :