سبسڈی کی حامل اشیاء کی جانچ پڑتال کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 2 جون 2018 21:14

ڈی جی خان۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ ضلع کے رمضان بازاروں میں اشیاء کی خرید و فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیاجارہاہے۔ سبسڈی کی حامل اشیاء کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد ماہ صیام میں سبسڈی کی رقم کو نچلی سطح پر غریب طبقہ کو منتقل کرنا ہے ․ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عاطف حسیب نے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے گوشت اور انڈوں کے نرخ کا موازنہ کیا اور ضروری ر یکارڈ چیک کرتے ہوئے سٹالز مالکان کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کی نسبت بہتر اشیاء رمضان بازار میں رکھی جائیں اور صارفین کو معیاری اشیاء فراہم کی جائیں۔

شکایات پر ضروری کارروائی کی جائے گی․ سٹالز مالکان کی جائزشکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے سٹالز کے معائنہ کے دوران اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :