پاکستان ریلویز کا عیدالفطر اور ٹرو کے روز ریلوے کی تمام مسافر ٹرینوں کے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ

ہفتہ 2 جون 2018 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) پاکستان ریلویز نے عیدالفطر اور ٹرو کے روز ریلوے کی تمام مسافر ٹرینوں کے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ پاکستان ریلوے کے چیف منیجر کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ عیدالفطر پر مسافروں کے لئے ملک بھر میں عید سپیشل ٹرین چلائی جائیں، جس پر اجلاس نے یہ تجویز منظور کر لی اور عید پر سپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :