موسم گرما میں حفاظتی اقدامات کر کے مویشی پال حضر ات بے پناہ فائدے حاصل کرسکتے ہیں،ڈاکٹر صائمہ سید

ہفتہ 2 جون 2018 22:45

گوجرانوالہ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صائمہ سید نے کہا ہے کہ موسم گرما میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرنے سے مویشی پال حضر ات بے پناہ فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم گرما پاکستان کے بیشتر علاقوں میں اپنے پورے عروج آب و تاب اور زیادہ دیر تک رہنے والا موسم ہے، اس شدید گرم موسم میں جہاں انسانوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہا ں بے زبان جانور بھی اسی کیفیت سے گزرتے ہیں ،موسم گرما کا آغا ز ہوتے ہی جانوروں کو صحتمند اور تندرست رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر جانوروں کواچھی خوراک، آرام دہ خشک اور سایہ دار جگہ مہیا نہ کی جائے تو ان کے دودھ ،گوشت اور انڈوں کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے اور مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جانوروں کو سانس لینے میں خاصی دشواری بھی پیش آتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :