اٹک ، امراض قلب میں مبتلا شخص نے روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق مقامی زمیندار نے جو امراض قلب میں مبتلا ہیں ان کا اٹک کے ہسپتال اور الشفاء ہسپتال اسلام آباد میں علاج ہو رہا ہے انہیں اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس پر محمد کاشف اور محمد شہباز نیئر انہیں پرائیویٹ کار میں سی ایم ایچ ہسپتال لے کر جا رہے تھے جب انہوں نے اٹک کامرہ روڈ ریلوے پل کراس کیا تو ریسکیو 15 کے سامنے شوکت خان ، حسرت خان ، مقرب خان ، شہزاد ، صداقت ، عامر ، نصرت ، عبدالرحمن ، امجد خان ڈنڈوں سے مسلح روڈ پر اینٹ پتھر اور شٹرنگ لکڑیاں رکھ کر روڈ کو مکمل بلاک کیا ہوا تھا جن کیساتھ 10/12 نامعلوم افراد بھی شامل تھے جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں یہ افراد روڈ پر ہنگامہ آرائی کر رہے تھے اور عوام کی آمد و رفت میں رکاوٹ اور دقعت پیدا کیے ہوئے تھے جن کافی منت سماجت کی میری گاڑی کو راستہ نہ دیا اس دوران میری طبیعت مزید خراب ہو گئی اور میں دوسرے راستہ سے پرائیویٹ ہسپتال پہنچا اور علاج کرایا پولیس نے زیر دفعہ 341,149,147 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تفتیش اے ایس آئی نعمان احمد کر رہے ہیں ۔