ایڈمرل ڈوگلاس فیرز امریکی قومی سلامتی کے نئے مشیر مقرر

اتوار 3 جون 2018 10:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوی کے ایک افسر ایڈمرل ڈوگلاس فیرز کو قومی سلامتی کا نیا مشیر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بتایا کہ ڈوگ فیرز دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک ماہر افسر ہیں اور ان کے وائٹ ہاؤس میں آنے سے قومی سلامتی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔وہ انسداد دہشت گردی، سائبر سکیورٹی اور حادثات کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے حکومت کو مفید مشورہ دیں گے۔خیال رہے کہ ڈوگلاس فیرز اپریل میں مستعفی ہونے والے ٹوم بوسیرٹ کی جگہ جان بولٹن کی درخواست پر نیا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :