ابوظہبی کے بینک اکاؤنٹ سے 63.5 کروڑ درہم کے فراڈ کے الزام میں 28 افراد کو سزا

اتوار 3 جون 2018 10:40

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ابوظہبی کے ایک بینک اکاؤنٹ سے 63.5 کروڑ درہم چوری کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 28 افراد کو الگ الگ سزائیں سنائی ہیں جو مجموعی طور پر 283 برس کی ہیں۔

(جاری ہے)

ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ملزمن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے غیر قانونی طور بینک کے فنڈ کو ٹرانسفر کرنے کے فراڈ کا قصور وار قرار دینے کے بعد بدھ کے روز انہیں قید کی سزا سنائی ہے۔بینک سے غیر قانونی طور پر فنڈ کے ٹرانسفر کے الزام میں سزا پانے والوں میں بھارتی ،، امریکی، روسی اور کینڈین باشندے شامل ہیں