پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد تھیلی سیمیا کا شکار

اتوار 3 جون 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد تھیلی سیمیا کا شکار ہیں۔ غیر منافع بخش غیر سرکاری فلاحی تنظیم فاطمہ فائونڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحانہ مشیر نے کہاہے کہ ملک میں 20 ہزار بچے ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے 90 فیصد ایسے ہیں جو غربت، جہالت، بیماریوں کے حوالے سے کم آگاہی اور طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث اپنا علاج نہیں کروا سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھیلسیمیا اور ہیموفیلیا کے امراض کا بنیادی سبب برادریوں میں شادیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بیماریوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کی سہولیات میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرہ کے صاحب ثرورت احباب کو چاہیے کہ وہ بیماریوں کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :