ڈی آئی خان میںگرمی کی شدت میں اضافہ ،درجہ حرارت 47 سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اتوار 3 جون 2018 12:10

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمی کی شدید لہر اتوار کو بھی جاری رہی اور اس دوران درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا،گرمی کی شدت کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہیٹ سڑوک کا شکار مریضوں کو مقامی ہسپتال لایاگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے اور اس دوران درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے باعث لو لگنے سے درجنوں افراد متاثر ہو ئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مرغیوں کی ہلاکت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق آئندہ پانچ روز کے دوران سخت گرمی پڑنے کے امکانات ہیں ۔ ڈیرہ میں شدید گرمی کی وجہ سے سڑکیں سنسان جبکہ شہری گھروں تک ہی محدود ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :