ٹیلی نار مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ کا اسلامی بینکاری کی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

اتوار 3 جون 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ٹیلی نار مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ (ٹی ایم بی ایل) نے اسلامی بینکاری کی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذہبی رجحان رکھنے والے صارفین کو مالیات کی خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ ٹی ایم بی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ بینک ہر ماہ تقریباً 40ہزار سے زائد صارفین کو چھوٹے قرضہ جات فراہم کر رہا ہے اور اس وقت بینک کے 177مراکز ملک بھر میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بینک نے حال ہی میں چین کے اے این ٹی فنانشل سے معاہدہ کیاہے جس کے تحت ٹی ایم بی ایل کے 45فیصد حصص کی خریداری پر 184.5ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بینک کے پاس موجود سرمایہ میں اضافہ سے خدمات کی فراہمی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک نے اپنے صارفین کو مالیات تک رسائی میں مزید اضافہ کیلئے اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے اور یہ سہولت جلد فراہم کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :