امارات میں جنونی ڈرائیونگ کے دوران ایک شہری کی ہلاکت، ملزم گرفتار

وسطی جزیرے میں دو ڈرائیوروں نے مقابلہ شروع کر رکھا تھاجس کے باعث شہری کی ہلاکت ہوئی،پولیس

اتوار 3 جون 2018 13:00

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں ایک جنونی شخص نے ڈروائیونگ کے دوران عرب نڑاد ایک 17 سالہ لڑکے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ دوسری جانب امارات کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنونی ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق پیش آئے اس واقعے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔مقامی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کرنل احمد محمد الزیودی نے بتایا کہ ابو ظہبی کی پولیس نے اپنی تحقیقات میں بتایا کہ وسطی جزیرے میں دو ڈرائیوروں نے مقابلہ شروع کر رکھا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی ایک نوجوان کو روندتے ہوئے گذر گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے جنونی ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔