کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کی نئے ہسپانوی وزیراعظم سے مکالمت کی پیش کش

اتوار 3 جون 2018 13:30

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما اور علاقائی صدر کیم تورا نے نئے ہسپانوی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات کاتلان کی علاقائی انتظامیہ کی حلف برداری کی انتہائی جذباتی تقریب میں کہی۔ اس حلف برداری کے ساتھ ہی کاتالونیا پر میڈرڈ کے براہ راست انتظامی اختیارات کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ برس ایک متنازعہ ریفرنڈم کے بعد میڈرڈ حکومت نے کاتالونیا کی حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے اس خطے کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :